تلنگانہ

200 یونٹ سے زیادہ برقی استعمال کرنے والوں کو بل ادا کرنا پڑے گا: تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر نے کی گروہا جیوتی اسکیم کی وضاحت

حیدر آباد – 10 مارچ ( اردولیکس ) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرا مار کا نے ہفتہ کو 200 یونٹ مفت برقی سربراہی کی اسکیم گروہا جیوتی کے بارے میں اہم وضاحت کی ہے کہ گروہا لکشمی اسکیم کے تحت 200 یونٹ مفت برقی کی سربراہی سے استفادہ کرنے والے خاندان اگر مقررہ حد سے ایک یونٹ بھی زیادہ  برقی کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں زیر و بل نہیں بلکہ مکمل برقی کے استعمال کی بل جاری کی جائے گی۔ یعنی اگر اس اسکیم کے استفادہ کنندگان  201 یونٹ برقی استعمال کرتے ہیں تو انھیں برقی بل ادا کرنا پڑے گا

 

واضح رہے کہ تلنگانہ میں مارچ سے اس اسکیم کے تحت  200 یونٹ تک برقی کے استعمال پر فی الوقت سفید راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو زیر وبل جاری کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے ڈاٹا کے مطابق اس اسکیم کے تحت موجودہ طور پر 40,33,703 استفاده کنندگان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

 

سکریٹریٹ میں پر یس کا نفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ 200 یونٹ سے کم برقی استعمال کرنے والوں کو ہی اسکیم سے مستفید کیا جائے گا اور ایسے اہل افراد جن کے نام ہنوز اسکیم میں شامل نہیں کئے گئے ہیں وہ ایم پی ڈی او دفاتر سے رجوع ہوتے ہوئے درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ ممکن ہے چند استفاده کنندگان اسکیم میں شامل نہ کئے گئے ہوں اس قسم کے افراددرخواستیں داخل کر سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button