ایجوکیشن

ریاض میں سفارت خانہ ہند کی نگرانی میں ہندوستانی طلباء کے لئے NTA (UG) امتحانات

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی دارالحکومت ریاض مین اتوار کو سفارت خانہ ہند کی نگرانی میں نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (NTA)کے تحریری امتحان (NEET (UG 2026 کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں کوئی پانچ سو طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ امتحان انڈین ایمبیسی کی زیر نگرانی چلنے والے انٹرنیشنل انڈین اسکول IISR ریاض میں منعقد ہوئے۔

 

اتوار کے روز صبح کی اولین ساعتون سے IISR کے احاطہ سے طلبہ اور اولیاء کی بھاری تعداد جمع تھی۔ بتایا گیا کہ سماجی تنظیم انڈین فورم فار ایجوکیشن (IFE) کی ٹیم نے طلبہ و اولیاء کی رہنمائی کی۔ واضح رہے کہ IFE برسون سے تعلیم کے شعبہ میں ہندوستانی طلبہ کی رہنمائی کررہی ہے۔

 

فورم ہر سال طلبہ کی مشق کے لیے بڑے پیمانے پر NEET تمثیلی امتحان کا اہتمام بھی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button