نیشنل
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: وانیامباڈی میں مسلم لیگ کے امیدوار فاروق باشاہ کو برتری

تمل ناڈو کے اسمبلی حلقہ وانیامباڈی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار سید سید فاروق باشا 46,155 ووٹوں کے ساتھ 16,769 ووٹوں کی واضح برتری پر ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس مرتبہ انڈین یونین مسلم لیگ نے ڈی ایم کے اتحاد کے ساتھ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں صرف 2 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
جبکہ گزشتہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے 3 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔
ابتدائی رجحانات کے مطابق، اس بار محدود نشستوں کے باوجود پارٹی بہتر کارکردگی دکھاتی نظر آ رہی ہے۔



