جرائم و حادثات

جگتیال ضلع کے کنڈہ گٹو میں آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار _ کنڈیکٹر کی موت کئی مسافر زخمی

جگتیال _ 15 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کنڈہ گٹو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آرٹی سی بس کا کنڈکٹر ہلاک اور دیگر پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج  صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کو مخالف سمت سے آنے والی لاری نے ٹکر دیدی۔جگتیال ڈپو کی یہ بس ورنگل ضلع جارہی تھی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ بس الٹ گئی اورکنڈکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے  جگتیال ہاسپٹل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button