تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ چار دنوں تک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ ریاست میں چار دن تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ خلیج بنگال میں جنوبی انڈمان کے قریب  بننے والا کم دباؤ چہارشنبہ کے روز مغرب سے شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور جنوب مشرقی خلیج بنگال میں ایک  طوفان بننے کا امکان ہے۔

جس کی وجہ سے تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک بارش  کا امکان ہے۔  بعض علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ خاص طور پر بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم، نلگنڈہ، سرسلہ، جنگاوں ، پداپلی  اور جگتیال اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button