انٹر نیشنل

حرمین میں معمر و معذور افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز دستیاب 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کی قیادت کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی نے معمر اور معذور افراد کے لیے ’الأولیۃ لھم‘ کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق یہ اقدام جمعرات کو اٹھایا گیا ہے جس کے تحت بزرگ اور معذور افراد کو الیکٹرک وہیل چیئرز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد ان تمام افراد کی مدد کرنا جنہیں مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں۔

مسجد الحرام کی موبیلٹی سروسز کے ڈائریکٹر احمد المقاطی نے کہا کہ اس سہولت کے نفاذ کا مقصد معمر اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کو بہترین خدمات مہیا کرنا انھین مشقت سے بچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کا انتظام مسجد الحرام کے کچھ داخلی دروازوں پر کیا گیا ہے تاکہ وہ پوری سہولت کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button