جرائم و حادثات

بنگلور سے حیدرآباد آنے والی کارحادثہ کا شکار۔ ورنگل کا جوڑا ہلاک معصوم بچے زخمی

حیدرآباد: بنگور سے حیدرآباد آنے والی کارحادثہ کا شکارہوگئی جس کی وجہہ سے شوہربیوی ہلاک اور ان کے بچے زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج ریاست آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پروتا دیورلی پلی کے پاس اس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائرپھٹ پڑا۔ ٹائرکے پھٹنے کے ساتھ ہی گاڑی بے قابو ہوکرڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ورنگل کے سافٹ ویرانجینئرگوپی ناتھ ان کی بیوی رمیا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ میں اس جوڑے کے دونوں کمسن بچے ساہت اورہاسینی کے علاوہ ان کی رشتہ دار تاراکیشوری زخمی ہوگئے تھے۔ ہاسپٹل منتقل کرنے پرتاراکیشوری بھی زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button