جرائم و حادثات

کریم نگر شہر میں شب برات کے موقع پر خوفناک سڑک حادثہ ،دو نوجوان جاں بحق، مزید دو زخمی

کریم نگر _ تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں شب برات کے موقع پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جن کی شناخت حسینی پورہ  کریم نگر کے 17 سالہ  فوزان خان ولد فیروز خان حال مقیم کویت اور 18 سالہ محمد زیان ولد محمد وسیم کنٹراکٹر ساکن  گٹہ پلی کی حیثیت سے ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ متوفی فوزان خان جناب منیر احمد خان متولی مسجد رحمت کے نواسے ہوتے تھے

منگل کی آدھی رات کو شب برات کے موقع پر فوزان اور زیان ایک موٹر بائیک پر تیزی کے ساتھ جارہے تھے کہ سوریہ ہاسپٹل کے پاس بائیک بے قابو ہوکر ان کی بائیک ایک اور بائیک سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں دو نوجوان فوزان اور زیان کی موت ہوگئی۔جبکہ ایک اور بائیک پر سوار مزید دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں جو دو مختلف ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اس حادثے کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے دیکھے جا رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شب برات کے دن چند نوجوانوں نے بائیک ریس منعقد کیا تھا جس میں یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

پولیس کی جانب سے حادثہ کے بارے میں بہت جلد میڈیا کو اطلاع دی جانے والی ہے اس حادثہ کی اطلاع کے بعد کریم نگر مجلس کے صدر غلام احمد حسین اور مجلس کے سینر قائد و کارپوریٹر عباس سمیع اور دیگر نے ہاسپٹل پہنچ کر ان کا آخری دیدار کیا اور پسماندہ گان کو پرسہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button