جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے سال 2023 کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

صفا بیت المال جو ہندوستان کے مختلف صوبوں میں انسانیت کی بنیاد پر بلا لحاظ مذہب وملت خدمت خلق انجام دیتا چلا آرہا ہے اسی کی ایک شاخ ، صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر سال *2023* کے کیلنڈر شائع کئے گئے جس کی رسم اجرائی 12 / ڈسمبر 2022 کو بعد مغرب دفتر صفا شاخ کریم نگر پر *بدست* حافظ محمد معظم حسین فیضی صاحب(ناظم مدرسہ افضل العلوم) *و* مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب (صدر صفا شاخ کریم نگر ) عمل میں آئی۔

 

کیلنڈر کی اس رسم اجرائی کے موقع پر مفتی محمد صادق حسین قاسمی صاحب (امام و خطیب مسجد کوثر) ،حافظ محمد حکیم خان صاحب( نائب صدر صفا شاخ کریم نگر ) ، مولانا ولی اللہ مفکر صاحب،حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب حافظ محمد اسماعیل صاحب، حافظ محمد خورشید خان صاحب،حافظ محمد عمران کے علاوہ دیگر اراکین صفا بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button