جنرل نیوز

طلباء قرآن مجید کی روشنی میں اپنی شخصیت کی تعمیر کریں اوراپنے اندراعلی صلاحیتیں پیدا کریں

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ بوائز1میں منعقدہ جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن مجید سے مہمانوں کا خطاب

حیدرآباد11مارچ(راست)قرآن اللہ کا مقدس کلام ہے،قرآن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ناز ل ہوا جو مسلمانوں کے لیے دستور حیات ہے،جو ہماری ہدایت و رہنمائی کے لیے نازل کیا گیا ہے قرآن کی تلاوت کرنا باعث اجر وثواب ہے اور اس پر عمل کرنااللہ سے قربت و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار مولانا قمر الزماں خطیب و امام مسجد نوری نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وجونیرکالج یاقوت پورہ بوائز1میں منعقدہ جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن مجید سے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات بھی حاصل کرنی چاہیے اور والدین کی خدمت بھی کرنا چاہیے۔قبل ازیں مولانا شاہ عالم نے ناظرہ تکمیل کرنے والوں طالب علموں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم کو قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرنی چاہیے اور قرآن پر مکمل طور پر عمل بھی کرنا چاہیے تاکہ ہماری دنیا وآخرت سنوار سکیں۔اس جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے حافظ رضوان نے کہا کہ ہم کو اللہ کے ہر حکم پر عمل کرناہے،ہمارا ہر عمل خداتعالی کی خوشنودی کے لیے ہونا چاہیے۔ہم اپنے مذہب پر سچے طور پر عمل پیرا ہوجائیں اور اپنی دنیا و آخرت کی فلاح و بہبو دکی فکر کریں۔اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں،اساتذہ کا ادب واحترام کریں اور ماں باپ کی خدمات انجا دیں۔جلسہ کا آغاز محمد عفان کی تلا وت سے ہوا۔محمد دانش نے حمد سنائی،محمد عمر عامر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے نعت پیش کی۔

اس جلسہ سے حافظ محمد عبدالمعیدنے بھی خطاب فرمایا۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے جلسہ کی نظامت انجام دی۔مہمانوں کے ہاتھوں ناظرہ تکمیل کرنے والے 13طلباء کی گل پوشی کی گئی اور نعامات تقسیم کئے گئے۔ مولانا قمر الزماں کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button