نیشنل

بھوپال سے دہلی کے حضرت نظام الدین جانے والی وندے بھارت ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ

نئی دہلی _ 17 جولائی( اردولیکس ڈیسک)  مدھیہ پردیش کے کروائی کیتھورا ریلوے اسٹیشن پر بھوپال سے دہلی کے حضرت نظام الدین ٹرمینل جانے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ایک ڈبے میں پیر کو آگ لگ گئی۔ تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 

پیر کی صبح پیش آئے اس واقعہ کے بعد ٹرین میں سوار مسافرین فوری طور پر ٹرین سے اتر گئے اور ریلوے حکام کو اس کی اطلاع دی اور ریلوے حکام نے فائر بریگیڈ کے عملے کے تعاون سے آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button