جرائم و حادثات
90 سالہ ضعیف خاتون بھی محفوظ نہیں۔ حیدرآباد کے مضافات میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

حیدرآباد : حیدرآباد کے نواحی علاقے یاچارم پولیس اسٹیشن کی حدود میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا جہاں چہارشنبہ کی نصف شب کچھ بدمعاشوں نے 90 سالہ بزرگ خاتون
کی آبروریزی کی۔ ذرائع کے مطابق یاچارم منڈل کے منتھن گوریلی گاؤں کی 90 سالہ بزرگ خاتون چہارشنبہ کی رات اپنے گھر میں محوِ خواب تھیں کہ ملزمین نشے کی حالت میں گھر میں گھس آئے اور خاتون کی عصمت ریزی کی۔
خاتون نے مزاحمت کی تو ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔جمعرات کی علی الصبح محلہ داروں نے صورتِ حال کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا تحقیقات کا آغاز کردیا۔
متاثرہ خاتون کو علاج کی غرض سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور چھان بین جاری ہے۔