ایجوکیشن

آل انڈیا میتھمیٹکس جینس ایوارڈ 2023 برائے ایس ایس سی اسٹوڈنٹس رجسٹریشن کی آخری تاریخ۔ 10/ مئ مقرر 

حیدراباد/4 مئ (پریس نوٹ) ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام آل انڈیا سطح پر میتھمیٹکس جینس ایوارڈ برائے ایس ایس ایس 2023 طلباء وطالبات کے لئے انعقاد عمل لایا جارہا ہے جناب خلیل الرحمٰن صدر ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفئیر سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اس سلسلے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں سال ٹیسٹ میں سال 2023 ایس ایس سی میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات شرکت کرسکتے ہیں کامیاب امیدوار وں میں نقد رقمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا محمد خلیل الرحمٰن نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات اپنا رجسٹریشن 10/مئی تک کرواسکتے ہیں

ٹیسٹ کا انعقاد 21 مئ کو آل انڈیا انڈیا سطح پر صبح 11/بجے دن تا دوپہر 1بجے عمل میں آئیگا امتحان کا وقت ( 2 ) گھنٹہ تک رہے گا پرچہ سؤالات 100 سوال ہونگے ہرسوال کے جواب4 نشانات دئیے جائیں گے امتحانی پرچہ انگریزی زبان میں ہوگا غلط جواب منفی نشانات نہیں رہیں گے میتھمیٹکس کے نصاب سے سوالات کئے جائینگے 25/مئ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا انعام اول دس ہزار روپے،انعام دوم سات ہزار، انعام سوم پانچ ہزار روپے، چوتھا انعام تین ہزار روپے ،پانچویں تا بیس مقام تک کامیابی حاصل کرنے والوں کو فی کس ایک ہزار روپے سے نوازا جائے گا مزید تفصیلات کے لیے سیل نمبر 8500212306 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button