تلنگانہ اور آندھراپردیش میں انتخابی مہم ختم

حیدرآباد۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش پردیش میں انتخابی مہم ہفتہ کی شام اختتام کو پہنچی۔ تلنگانہ کے 17 اور آندھر پردیش کے 25 پارلیمانی حلقوں میں اس مہینے کی 13 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔
انتہائی حساس سمجھے جانے والے آندھر پردیش کے اراکو، رمپا چوڈاورم اور پاڈیرو میں چار بجے تک اور پالاکونڈہ، کروپام، سالور میں پانچ بجے انتخابی مہم ختم ہوئی جبکہ آندھرا پردیش کے ما باقی 169 اسمبلی حلقوں میں شام چھ بجے تک سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم چلائی گئی۔تلنگانہ کے 106 اسمبلی سیگمنٹس کے تحت پیر کی شام چھ بجے انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیا۔
دونوں تلگو ریاستوں میں اب سیاسی جماعتوں کے مائکس بند ہو گئے انتخابی مہم کے اختتام کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی ختم ہو گئی اور اب دہندگان کے لیے یہ سوچنے کا وقت ہے کہ وہ کس پارٹی کے امیدواروں کو منتخب کریں گے۔ ووٹرس 13 مئی کو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ کر دیں گے۔