انٹر نیشنل

ہندوستانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق وزیر خارجہ ہند ڈاکٹر ایس جئے شنکر، 10-12 ستمبر 2022 کو مملکت سعودی عرب کا سرکاری دوره کريں گے۔ ان کا یہ پہلا دوره سعودی عرب ہوگا۔اپنے یہاں قیام کے دوران،وزیر موصوف ہندوستان-سعودی عرب اسٹريٹجک پارٹنرشپ کونسل کے فريم ورک کے تحت قائم سياسی، سيکورٹی، سماجی اور ثقافتی تعاون PSSC کی کميٹی کی افتتاحی وزارتی ميٹنگ کی صدارت کريں گے، جس ميں وزير خارجہ سعودی عرب، شہزاده فيصل بن فرحان السعود۔ دونوں وزراء دونون ممالک کے تعلقات کا ايک جامع جائزه ليں گے اور PSSC کميٹی کے چار مشترکہ ورکنگ گروپس کے تحت پيش رفت پر تبادلہ خيال کريں گے۔

دونوں فريقين اقوام متحده، جی 20 اور جی سی سی ميں اپنے تعاون سميت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بين الاقوامی امور پر بهی تبادلہ خيال کريں گے۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ ہند ديگر سعودی معززين کے ساتھ ساتھ خليج تعاون کونسل GCC کے سيکرٹری جنرل سے بهی ملاقات کريں گے۔ دونوں فريقين دوطرفہ تعلقات کا جائزه ليں گے اور ان کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خيال کريں گے۔ وزير خارجہ سعودی عرب ميں ہندوستانی برادری کو بھی مخاطب کريں گے۔

ہندوستان-سعودی عرب تعلقات پچهلے کچھ سالوں ميں کافی مضبوط ہوئے ہيں بشمول سياسی، سيکورٹی، توانائی، تجارت، سرمايہ کاری، صحت، خوراک کی حفاظت، ثقافتی اور دفاعی شعبوں ميں۔ دونوں ممالک کی اعلی قيادت کووڈ وبائی مرض کے دوران بهی قريبی رابطے ميں رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button