جنرل نیوز

بابو کے ڈی سنگھ جی یاد میں مہاتما گاندھی کلب کی طرف سے ہاکی کھیل کا اہتمام

بچوں محنت سے پڑھو اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرو، کامیابی تمہارے قدم چومے گی:اروند سنگھ گوپ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مہاتما گاندھی کلب کی جانب سے ضلع کے تحت شہر کے گاندھی بھون کے احاطے میں موجود بابو کے ڈی سنگھ جی یاد میں مہاتما گاندھی کلب کی طرف سے پنڈت راج ناتھ شرما کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی، سماج وادی پارٹی کے رہنما، سابق کابینہ وزیر اور سابق ریاستی جنرل سکریٹری، اروند کمار سنگھ گوپ  نے ہاکی کے تمام کھلاڑیوں کو ہاکی سٹکس پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔
 اس موقع پر سابق کابینہ وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ پنڈت راج ناتھ شرما جی کا بہت شکریہ کیونکہ وہ گاندھی جی کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کرتے ہیں اور روزانہ کوئی نہ کوئی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر، سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے حکومت میں رہتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہت سی اسکیمیں چلائی تھیں، اسی ترتیب سے لکھنؤ میں انٹرنیشنل ایکانا اسٹیڈیم بنایاتھا۔ آج اس ہاکی ٹیم کے بچوں میں ہاکی اور موزے تقسیم کرتے ہوئے تمام بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تم محنت سے پڑھو اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرو، کامیابی تمہارے قدم چومے گی، میری دعا ہے کہ اوپر والا آپ کو منزل کی طرف ترقی عطا فرمائے۔ جس کو حاصل کرنے اور آگے بڑھ کر آپ اپنے والدین اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر موجود لوگوں میں سابق ایم ایل اے سرور علی خان، صلاح الدین قدوائی، ونے سنگھ گڈو، جے پی سنگھ، عزیز احمد اجو، مرتنجے شرما، حشمت علی گڈو، وریندر پردھان، پاٹیشوری پرساد وغیرہ موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button