ایجوکیشن

نارائن پیٹ میں مفت گرمائی دینی تعلیمی کورس

نارائن پیٹ : 29 اپریل (اردو لیکس) مقامی علمائے جامعہ نظامیہ کےزیر اہتمام گرمائی تعطیلات میں اسکول و کالج کے طلباء وطالبات کے لئے حضرت معصوم ولی بابا درگاہ شریف میں یکم مئی تا ختم مئی روزآنہ صبح 9 بجے تا 11 بجے دن مفت گرمائی دینی تعلیمی کورس چلایا جارہا ہے جس میں مقامی علمائے جامعہ نظامیہ ناظرہ قرآن مع تجوید ، منتخب سورتوں کا حفظ ، وضو ، اذان ، نماز کی عملی مشق ، ضروری ایمان وعقائد اور اسلامی اخلاق واداب کی تعلیم دیں گے۔ عامتہ المسلین سے خواہش کی گئی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے نو نہالوں کو اس مفت گرمائی دینی تعلیمی کورس میں داخلہ دلواکر دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ کورس میں داخلہ و مزید تفصیلات کے لئے مولانا حافظ وقاری محمد فاروق بن مخاشن صاحب سے 8121535528 ، مولانا حافظ وقاری محمد وسیم اکرم۔پٹیل صاحب سے 9985212111 مولانا حافظ وقاری محمد سفیان احمد تاج صاحب سے 81257 86401 فون نمبرات پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button