تلنگانہ

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے نو نامزد رکن محمد اطہر اللہ نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ مختلف گوشوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

عادل آباد۔7/مئی(اردو لیکس)تلنگانہ اقلتیی کمیشن کے صدرنشین طارق انصاری سمیت عادل آباد سے تعلق رکھنے والے نو نامزد اقلیتی کمیشن کے رکن محمد اطہر اللہ نے بھی ہفتہ کے روز میناریٹی کمیشن کے دفتر واقع خیرت آباد حیدرآباد میں اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔

اس موقع پر وزیر فائنانس ٹی ہریش راؤ،وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ان کے علاوہ محمد سلیم ریاستی چیرمین حج کمیٹی،گنیش گپتا رکن اسمبلی نظام آباد،گوردھن ریڈی،بی شفیع اللہ سیکریٹری ٹمریز ویگر نے بھی شرکت کی۔ریاستی وزیر ہریش راؤ نے نو نامزد صدرنشین طارق انصاری اور ارکان کو مبارکباد پیش کی۔محمد اطہر اللہ نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا کہ میناریٹی کمیشن اقلتیوں کی فلاح وبہود عوامی حقوق اور مسائل پر اپنی خدمات انجام دے گی۔اس مواقع پر مختلف احباب نے طارق انصاری اور ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button