جنرل نیوز

میدک کے مدرسہ عربیہ منہاج العلوم میں تکمیل ِ قرآن کا جلسہ،4 طلباء کو تہنیت پیش کی گئی۔مولانا محمد حشمت صاحب قاسمی خطاب۔

میدک 6اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)حفظِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے والے کو روزِ قیامت ایسا بہترین تاج پہنایا جائیگا جس کی روشنی چاند سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگا۔اور حافظ ِ قرآن کا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے۔ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد حشمت صاحب قاسمیؔ نے میدک ٹاؤن کے محلہ اندرا کالونی میں واقع قدیم ادارہ مدرسہ عربیہ منہاج العلوم مدینہ مسجد میں رمضان المبارک کے مہینہ سے لیکر اب تک تکمیل کرنے والے 4 طلبائے کرام کے اعزاز میں بعد نمازِ مغرب منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔انہوں نے اپنے خطاب میں سیر ت رحمتہ اللعالمین ﷺ کے عنوان پر بھی بات کرتے ہوئے اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔مولانا محمدبرکات احمد ندویؔ صاحب صدر مدرسہ مدرسہ عربیہ منہاج العلوم وامام وخطیب مسجد ِ ولی شاہ محلہ فتح نگر نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔ اجلاس کا آغاز حافظ محمد عبید الرحمن آفریدی سلمہ ،اور محمد افضل،محمد ارباز کی نعت سےہوا۔جناب محمد جلیل عارف صمدانی ذمہ دار مدرسہ منہاج العلوم نے جلسہ کی نگرانی کی۔اس موقع پر معززین ِ شہر نے مدرسہ کے ذمہ داران اور 4 حفاظِ کرام کی کثرت سے گلپوشی کی۔بعد اجلاس تمام حاضرین کے لئے طعام کا معقول نظم رکھا گیا تھا۔مولانا محمد حشمت صاحب قاسمیؔ کی رقت انگیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔اس موقع پر عوام الناس کی کثیر تعداد شریک رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button