جنرل نیوز

بارش سے محفوظ رہنے نارائن پیٹ رکن اسمبلی کی عوام سے اپیل

نارائن پیٹ: 06 اکتوبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ کی عوام سے کہا کہ کوئی بھی قدیم بوسیدہ چھتوں کے نیچے، دیواروں کے قریب نہ رہیں۔ الیکٹرک پولس کو نہ چھوئیں، خاص طور پر لوہے کے کھمبوں کو، گھر کی سروس وائرس سے جڑی تاروں کو چھونے کی کوشش نہ کریں۔اس کے علاوہ گھر کے سوئچ بورڈز کو گیلے ہاتھوں سے نہ چھوئیں، ہوشیار رہیں کہ بجلی کے جھٹکے سے حادثات نہ ہوں… رکن اسمبلی نے کہا کہ گاوں میں بجلی کی تاریں درختوں سے ٹکرا سکتی ہیں اور بجلی کے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔ لہذا گاؤں کے لوگ مناسب احتیاط برتیں اور ایسی چیزوں سے دور رہیں۔ گھر اور گردونواح کو صاف رکھیں.. انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرم پانی پئیں، ذخیرہ شدہ پانی استعمال نہ کریں.. موسمی بیماریوں سے حفاظت کا خیال رکھیں..اگر کسی میں بیماری کی کوئی علامت ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button