ایجوکیشن

تلنگانہ ایڈ سیٹ کے نتائج جاری

حیدرآباد _ 11 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں دو سالہ بی ایڈ کورس میں داخلوں کے لئے منعقدہ ایڈ سیٹ 2024
کے نتائج جاری کردیے گئے۔ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین آر لمبادری اور مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر نوین متل نے مشترکہ طور پر ٹی جی کالج آف ہائر ایجوکیشن ہال، مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں ایڈ سیٹ کے نتائج جاری کئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ 96.90 فیصد امیدواروں نے ایڈسیٹ امتحان پاس کیا۔

 

۔ یہ امتحان 23 مئی کو مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کے زیراہتمام آن لائن کمپیوٹر بیسڈ منعقد ہوا۔ 33,879 امیدواروں نے درخواست فارم داخل کئے تھے ، امتحانات دو سیشن میں منعقد ہوئے۔ سیشن-1 میں 16,929 کے مقابلے 14,633 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ سیشن-2 میں 16,950 سے  14,830 امیدواروں نے امتحان لکھا

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button