نیشنل

امیتابھ بچن، دھرمیندراورمکیش امبانی کے بنگلوں کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں امیتابھ بچن، دھرمیندرکے علاوہ مکیش امبانی کے مکانات کو دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک اہلکار نے منگل کو بتایا کہ ناگپور پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور بزنس مین مکیش امبانی کے بنگلوں کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کال ممبئی کے قریب پالگھر کے شیواجی نگر علاقے سے کیا گیا ہے اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button