نیشنل

ممبئی کی 22 منزلہ عمارت میں لگی بھیانک آگ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ملاڈ علاقہ کے جن کلیان نگر میں واقع ایک عمارت میں آج بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ پر منٹوں میں قابو پالیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ 22 منزلہ عمارت میں پیش آنے والے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ جن کلیان نگر میں مرینا انکلیو کی تیسری منزل پر واقع ایک فلیٹ میں لگی۔ کچھ ہی دیر میں اس منزل سے شعلے نکلنے لگے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور صرف 15 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button