تلنگانہ

بیرسٹر اسدالدین اویسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے مولانا جعفر پاشاہ کی اپیل

حیدرآباد 10- مئی (اردولیکس ) حضرت مولانا محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش نے ریاست تلنگانہ وآندھراپردیش اور ملک بھر کے مسلمانوں آور دیگراقلیتوں اور سیکولر ذہن وفکر رکھنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات کو ذہن میں رکھتے ہوۓ پارلیمانی انتخابات میں ایسی سیاسی جماعتوں اور ان کے نمائندوں کو ووٹ دیں

 

جو عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کو متحد ومنظم رکھ سکیں ایوان فاضل وعاقل حُسامیہ منزل پنجہ شاہ ِحیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا- مولانا جعفر پاشاہ نے کہاکہ حیدرآباد پارلیمنٹ کی نشست سے کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار وصدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جاۓ جن کا امتیازی نشان پتنگ ہے مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ تمام علماء کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب کریں یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں ہرروز ایک نئی مصیبت کھڑا کر رہی ہیں نت نئے مسائل پیدا کرتے ہوۓ عوام بالخصوص مسلم اقلیت کو ہراساں وپریشاں کیا جارہا ہے حد تو یہ کہ سیکو لر دستور میں بھی تبدیلی کے ناپاک عزائم ہیں

 

انہوں نے کہا کہ ہماری نااتفاقی کی وجہ سے ملک کی باگ ڈور ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہےجوہمارے ساتھ مسلسل ناانصافی کرتے آرہے ہیں اور ہر دن ایک نئی مصیبت میں عوام کو مبتلاء کررہے ہیں ایسے حالات وماحول میں ہم سب کو منظم ومنصوبہ بند انداز میں ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی ضرورت ہے ا نہوں نے کہا کہ دیگرجماعتوں کے قائدین اور خود ان کے امیدواروں اور حامیوں میں اختلافات پاۓ جاتے ہیں ایسی جماعتوں کو یکسر نظرانداز کرنا ضروری ہوگیا ہے

 

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سیکولر ذہن کے افراد کو ساتھ لیکر چلیں مولانا جعفر پاشاہ نے حیدرآباد پارلیمانی نشست سے بیرسٹر اسد الدین اویسی کو تاریخ ساز انتخابی کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ نوجوان اور بزرگ افراد وخواتین اپنے ایک ایک ووٹ کی قدر اور اہمیت کو جانیں ووٹنگ کے فیصد میں اضافہ کو یقینی بنائیں یہ نہ سمجھیں کہ کسی ایک کے ووٹ نہ دینے سے کیا ہوگا موسم کی شدت کی پرواہ کئیے بغیر راۓ دہندوں سے میری اپیل ہے کہ وہ صبح کی اولین ساعتوں میں مراکز راۓ دہی پہنچ جائیں اور جو راۓ دہندے اپنے پولنگ بوتھس سے واقف نہ ہوں ان کی رہنمائی کریں اپنے ساتھ ووٹر آئی کارڈ یا ضروری دستاویز رکھیں جس سے ہم اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امیدوار کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے امیدوار کی کامیابی کے لئے اللہ رب العزت سے دعا کریں ہم ووٹ دیکر جہاں اپنا حق ادا کرتے ہیں

 

وہیں کامیابی کے لئے بھی اللہ سے رجوع ہونا ضروری ہے مولانا جعفر پاشاہ نے عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ اللہ کی طرف زیادہ سے زیادہ رجوع ہوں توبہ واستغفار کریں اللہ ہمیں آزمایشوں سے محفوظ رکھے ملک بھر میں امن وامان اور بھائی چارہ برقرار رہے یہ ہمارے لئے بڑی اس موقع پر ڈاکٹر رحمت رضی الدین حسامی بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button