نیشنل

چندرابابو نائیڈو قیدی نمبر 7691 _ رات دیر گئے راجمندری سنٹرل جیل منتقل

حیدرآباد _ 11 ستمبر ( اردولیکس) وجئے واڑہ کی اے سی بی عدالت نے تلگودیشم سربراہ  چندرابابو نائیڈو کو، جنہیں اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، کو اس ماہ کی 22 تاریخ تک عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ جس پر، پولیس نے اے پی کے سابق چیف منسٹر کو سخت سیکورٹی میں سڑک کے ذریعے راجمندری سنٹرل جیل پہنچایا۔

 

وجئے واڑہ اے سی بی کورٹ سے راجمہندراورم پہنچنے میں 5 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا کیونکہ بارش ہو رہی تھی۔ عدالت کے حکم کے مطابق جیل حکام نے چندرابابو  کے لئے سنیہا بلاک میں ایک خصوصی کمرہ تیار کیا ہے۔ قیدی نمبر 7691 انھیں الاٹ کیا گیا ۔ جیل کے قریب 300 پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button