جنرل نیوز

کھوجہ کالونی بلدیہ گراؤنڈ کا تحفظ کریں  اس وقت کے مئیر، ڈپٹی مئیر، کارپوریٹرس کیخلاف CBCID تحقیقات کا مطالبہ: سید قیصر

نظام آباد:7/ ستمبر (پریس نوٹ) سید قیصر قائد کانگریس پارٹی نے نئے میونسپل کمشنر مندا مکرندا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت حوالے کی جس میں انہوں نے پرُ زور مطالبہ کیا کہ نظام آباد شہر کے گنجان اقلیتی علاقہ کھوجہ کالونی میں واقع بلدیہ گراؤنڈ جس کا فائل نمبر G1/11268/2017، LP.No:14/1993 ، جملہ اراضی 2666.88 اسکوار یارڈس File No: 41/9 ہے اس بلدیہ اراضی کو پارک اور گراؤنڈ کیلئے مختص کیا گیا تھا

 

لیکن 2016ء میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے اس وقت کی برسراقتدار باڈی نے ایجنڈہ میں پیش کرنے کیخلاف بعض منتخب کارپوریٹرس، معاون کارپوریٹر سید قیصر کی مخالفت پر مسترد کردیا گیا۔ سید قیصر نے میونسپل کمشنر کو حوالے کردہ یادداشت میں بتایا کہ 14/ اگست 2014 ء میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں کھوجہ کالونی گراؤنڈ کی احاطی دیوار کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپئے منظور و مختص کئے گئے تھے لیکن8/ اپریل 2019 ء میں جبکہ پارلیمنٹ انتخابات کا الیکشن کوڈ نافذ کیا گیا تھا

 

اس وقت کی برسراقتدار باڈی نے بلدیہ اجلاس میں کھوجہ کالونی گراؤنڈ کو پلاٹنیم کوآپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی کو منظور و منتقل کرنے کا ایجنڈہ منظور کیا جو متحدہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ،بلدیہ قوانین کے خلاف ہے۔ سید قیصر نے اپنی یادداشت میں بتایا کہ اقلیتی علاقوں میں ایک بھی پارک یا پلے گراؤنڈ موجود نہیں ہے اس کے باوجود اس اقلیتی گنجان علاقہ میں واقع بلدیہ اراضی پر پارک یا پلے گراؤنڈ قائم کرنے کے بجائے بعض بی آرایس اور بعض مجلسی کارپوریٹرس نے ایک سازش کے تحت خانگی سوسائٹی کو مختص کیا گیا ہے

 

جس کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے اس وقت کے مئیر، ڈپٹی مئیر اور کارپوریٹرس، میونسپل کمشنر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ میونسپل کمشنر مندا مکرندا نے سید قیصر کو تیقن دیا کہ بلدیہ اراضی کو خانگی سوسائٹی کو مختص کرنے کیخلاف تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button