جنرل نیوز

رکن کونسل کویتا کے خلاف غلط الزامات _ نظام آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذرآتش۔

رکن کونسل کویتا دہلی شراب گھٹالے معاملہ میں ان کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے پر عمران شہزاد اور ببلو خان کی قیادت میں نہروپارک پر ٹی آرایس قائدین کا احتجاج 

وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذرآتش۔ مرکزی حکومت کیخلاف نعرہ 

نظام آباد:22/ اگست (ای میل)رکن قانون ساز کونسل و سابق رکن پارلیمان نظام آباد کلو ا کنٹلہ کویتا دہلی شراب گھٹالے معاملہ میں ان کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے پر آج عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل ٹی آرایس نظام آباد اربن، ببلو خان ٹی آرایس کارپوریٹر ڈیویژن 56 کی قیادت میں آج نہروپارک پربی جے پی کیخلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا اور مرکزی حکومت کیخلاف نعرہ لگائے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران شہزاد، ببلو خان نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کا خاندان جہدکاروں کاخاندان نہ کہ اس خاندان کا تعلق مجرموں اورتڑی پاروں سے ہے۔ ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر ایک سنہرے خواب اورایک ترقیاتی، فلاحی و تعمیراتی منصوبہ کے ساتھ ریاست کی ترقی کیلئے بلالحاظ مذہب و ملت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے ملک کے اپوزیشن پارٹی کے قائدین سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کرتے ہوئے مشاورت کررہے ہیں تاکہ ہندوستان کو کس طرح ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کیا جائے۔ ان قائدین نے کہا کہ ملک کے دستور اور جمہوریت کے حفاظت کیلئے کے سی آر کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ ان قائدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر پر عوام کو مکمل بھروسہ ہے وہ جانتے ہیں کہ کے سی آر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دیتے ہیں۔اگر بی جے پی یہ سمجھ رہی ہے کہ کے سی آر کی دختر کو بدنام کیا جائے تووہ خوف میں مبتلا ہوجائیں گے،ایسا ہرگز نہیں ہے۔

عمران شہزاد اور ببلو خان نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے سی آر کے خاندان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بی جے پی اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لئے ہر قسم کی تحقیقاتی ایجنسیوں اور میڈیا کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے بی جے پی ان پر کیچڑ اچھال رہی ہے جو مناسب بات نہیں ہے عوام کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

 

اس احتجاجی دھرنامیں سابقہ ریڈکو چیر مین ا یس اے علیم،نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی، طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس،سمیر احمد سینئر لیڈر ٹی آر ایس،حلیم قمرسینئر ٹی آرایس قائد، اختر احمد نوڈا ڈائریکٹر، عبدالمتین (جوبلی) نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی نظام آباد ٹاؤن،عبدالباری آرگنائزنگ سکریٹری ٹاؤن ٹی آرایس، ٹی آرایس قائد ین عبدالقیوم این آرآئی،محمد فیاض الدین، محمد امر فاروق، ایوب خان، ثناء اللہ خان، عمران،فہیم قریشی کے علاوہ سینکڑوں ٹی آر ایس پارٹی قائدین و دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button