جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندہ جل گئے۔تلنگانہ کے منچریال ضلع میں افسوسناک واقعہ

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک گھرمیں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہہ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ مندا مرری منڈل کے وینکٹا پورمیں پیش آیا۔ مقامی شیوا ایا نامی شخص کے مکان میں کل آدھی رات کو آگ لگ گئی جس کی وجہہ سے اس کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی پدما، رشتہ دار مونیکا اس کی دونوں بیٹیاں اورسنگارینی ملازم شانیتا زندہ جل گئے۔ آگ لگنے کی وجہہ سے مکان مکمل طورپرجل کرخاکسترہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ محکمہ برقی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں ہوا۔ حکام نے واضح کیا کہ گھر میں گیس سلنڈر بھی نہیں پھٹا۔ منچریال کے ڈی سی پی اکھل مہاجن اور اے سی پی تروپتی ریڈی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے۔ پولیس نے تمام زاویوں سے واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button