تلنگانہ

عادل آباد اقلیتی اقامتی اسکول انچارج پرنسپل کا مسلم طلباء کے ساتھ تعصبانہ رویہ،مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام۔ کاروائی کرنے ضلع کلکٹر سے مجلس کی نمائندگی

عادل آباد _ 28 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں واقع ایک اقلیتی اقامتی اسکول کے  انچارج پرنسپل پر مذہب اسلام  کے تعلق سے بغض رکھنے اور اسکول کے طلباء  اور مسلم اسٹاف کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی مجلس کے صدر نے پرنسپل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

عادل آباد ٹاون مجلس کے صدر و کونسلر نذیر احمد نے ضلع کلکٹر سے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ عادل آباد کے چاندہ میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 1 کا پرنسپل نرسا گوڑ اسکول کے طلباء اور اسٹاف کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی جذبات کو مجروح کررہا ہے انچارج پرنسپل کے خلاف طلباء نے کئی مرتبہ شکایت کی ہے پرنسپل مسلم بچوں کو ٹوپی پہننے پر فقرے کستا ہے اور اب رمضان میں روزے رکھنے پر بھی اعتراض کررہا ہے

نذیر احمد نے ضلع کلکٹر سے درخواست کی کہ وہ پرنسپل نرسا گوڑ کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل نرسا گوڑ کے سوشل میڈیا پر اور اس کے اسٹاٹس پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ویڈیوز رکھتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button