کرکٹر محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈز
دہلی ، 09 جنوری (اردولیکس) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف زمروں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے 39 کھلاڑیوں اور تین یونیورسٹیوں کو سالانہ قومی کھیل ایوارڈ سے نوازا بیڈ منٹن اسٹار چراغ شیٹی اور رنکیریڈی ساتوک سائی راج کو کھیل رتن اور کرکٹر محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سمیت کل ملا کر 42 ایوارڈ دیئے گئے۔
میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 – بیڈ منٹن میں چراغ چندر شیکھر شیٹی اور رینگیریڈی ساتوک سائی راج ارجن ایوارڈز 2023: او جس پر وین دیو تلے ( تیر اندازی)، ادیتی گوپی چند سوامی ( تیر اندازی)، شری 26
شکر ایم (ایتھلیٹکس)، پارول چودھری (ایتھلیٹکس)، محمد حسام الدین ( باکسنگ)، آر ویشالی (شطرنج)، محمد شامی (کرکٹ )، انوش اگر وال (گھڑ سواری)، دیویا کرتی سنگھ (گھڑ سواری کالباس)، دیکتاڈ اگر (گولف)، کرشن بہادر پاٹھک (ہائی)، پکھر مہم سشیلا چانو (ہاکی ) ، پون کمار (کبڈی)، ریتو نیگی (کبڈی)، نسرین (کھو۔ کھو)۔)، پنکی (لان بالز)، ایشوریہ پر تاپ سنگھ تو مر ( شوٹنگ)، ایشا سنگھ ( شوٹنگ)، ہر بند ر پال سنگھ سندھو (اسکولیش)، ایپریکا مکھر جی ( ٹیبل ٹینس)، سنیل کمار (کشتی)، انتم (کشتی)، نورم روشی بینا دیوی (و هشو)، شیتل دیوی ( پیراتیر اندازی)، الوری اجے کمار ریڈی ( بلائنڈ کرکٹ )، پر اچی یا دو ( پیرا کینوئنگ )۔