جرائم و حادثات

حیدرآباد، لڑکیوں کی چھپ کرویڈیو گرافی۔ نوجوان عمارت سے گرکرہلاک

حیدرآباد: سیل فون کےذریعہ دوسری بلڈنگ پرموجود لڑکیوں کی ویڈیو گرافی کی کوشش میں ایک نوجوان کے عمارت سے گرکرہلاک ہونے کا واقعہ حیدرآباد میں کل پیش آیا۔ 24 سالہ دلپ کا تعلق حمایت نگرسے تھا اس نے اپنے دوست سائی تیجا کے ساتھ اس کے مکان واقع چلکل گوڑہ میں شراب نوشی کی اوررات 11 بجے سگریٹ نوشی کیلئے کمرہ سے باہرآیا۔ اس نے دیکھا کہ قریب کی بلڈنگ میں ایک لڑکی پڑھ رہی ہے اوردوسری سوئی ہوئی ہے اس نے سیل فون کے ذریعہ ان کی ویڈیو گرافی کی، اس دوران لڑکی نے اسے دیکھ لیا اوراپنے دوستوں کو اطلاع دی وہ سیدھے دلپ کے پاس پہنچے، دلپ نے انھیں دیکھ لیا اوربچنے کی خاطراس عمارت سے دوسری عمارت پرجانے کی کوشش میں توازن کھوکرگرپڑا اوراس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button