نیشنل

پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے خلاف این آئی کی بڑی کاروائی 56 مقامات پر دھاوے

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے کیرالہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے کیرالہ میں 56 مقامات پردھاوے کئے۔ وزارت داخلہ نے اس سال ستمبر میں پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ اے این آئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق پی ایف آئی کے کارکنوں سے تعلق رکھنے والے کئی مشتبہ افراد کے دفاتر میں تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے بموجب پی ایف آئی کےخلاف جمعرات کی صبح کاروائی شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button