جنرل نیوز

تلنگانہ کانگریس انچارج مانک راؤ ٹھاکرے سے نظام آباد کو آرڈینیٹر محمد ماجد خان کی ملاقات

سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال - کانگریس کی کامیابی کیلئے اقدامات سے کروایا واقف 

نظام آباد 6/ اکٹوبر (اردو لیکس) مرکزی الیکشن عہد یداروں کا دورہ تلنگانہ ریاست اور تلنگانہ ریاست گیر سطح پر ضلعی میں کل موجود رائے دہندوں کے اعدادو شمار اسمبلی حلقہ مسلم پر ضلع کلکٹر کے ذریعہ انکشاف کرنے کے عمل کے ساتھ ہی اندرون دو ہفتہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا کسی بھی وقت بگل بج اٹھے گا اور انتخابی قواعد و ضوابط کے ساتھ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئے گی

 

اسی دوران مختلف سیاسی پارٹیاں کانگریس , بی جے پی مجلس بہوجن سماج وادی پارٹی و دیگر پارٹیاں بھی اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے میں مصروف ہے وہیں کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاست میں اپنی عظمت رفتہ کی بجائی کیلئے کوئی کسر چھوڑنے کے موقف میں نظر نہیں آتی پی سی سی صدر ریونٹ ریڈی کانگریس ہائی کمان سے ربط میں رہتے ہوئے ہر آئے دن دہلی کا دورہ کر رہے ہیں

 

وہیں تلنگانہ انچارج تنظیمی امور مانک راؤ ٹھا کرے بھی تلنگانہ ریاست میں ہو رہی سیاسی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہیں ایسے میں سی سی سکریٹری محمد ماجد خان کا پی سی سی ورکنگ صدر میش کمار گوڑ کے ہمراہ مانک راؤ ٹھاکرے سے ملاقات کرنا اور تلنگانہ ریاست و نظام آباد ضلع کی موجودہ سیاسی صور تحال پر گفتگو کرتے ہوئے تبادلہ خیال کرنا اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے پی سی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرتے ہوئے تنظیمی امور میں مصروف ہیں انہوں نے نظام آباداربن حلقہ اسمبلی سے کا نگرس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت مضبوط دعویدار بھی ہیں

 

پی سی سی سکریٹری محمد ماجد خان کو نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کے کو آرڈینیٹر بھی بنایا گیا ہے نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کی موجودہ تبدیل ہو رہی سیاسی صورتحال اور عنقریب کانگریس پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی فہر سیت کا اعلان ہو گا تلنگانہ انچارج کانگریس پارٹی مانک راؤ ٹھاکر کے درمیان ہوئی بات چیت حیرت انگیز نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے جو سیاسی میدان میں چونکا دینے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ پی سی سی سکریڑی و نظام آباد ارین حلقہ اسمبلی کو آرڈینیٹر محمد ماجد خان منظم انداز میں کانگریس پارٹی کو تنظیمی طور پر مضبوط و مستحکم کرنے  مسلمانوں کے سرگرم نوجوانوں و دانشوارانہ قیادت کے حامل و مدبر قائدین کو کانگریس پارٹی کے قریب لانے کی کوششوں میں مصروف ہے

 

اور آئیندہ اسمبلی انتخابات میں کانگرس پارٹی امیدوار کو یقینی طور پر کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مختلف فکر و خیال کے سرکردہ شخصیتوں سے باہمی روابط رکھے ہوئے ہیں انتخابی اعلامیہ کے اعلان واجرائی کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button