ٹرین میں بزرگ کو نماز پڑھتا دیکھ کر نوجوان کرنے لگے ہنومان چالیسہ کا جاپ۔شرانگیزی کا ویڈیو وائرل
نئی دہلی: چلتی ٹرین میں ایک بزرگ کی جانب سے نماز ادا کرنے پر اس کے جواب میں چند نوجوانوں نے بلند اواز سے ہنمان چالیسہ کا جاپ شروع کر دیا، چلتی ٹرین میں پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو کہاں کا ہے اس بات کا تو فوری پتہ نہیں چل سکا لیکن ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین میں ایک بزرگ خاموشی کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ وہیں اس کمپارٹمنٹ میں بیٹھے ہوئے چند نوجوان اپنا سیل فو نکال کر اس میں دیکھ کر ہنمان چالیسہ کا بلند آواز سے جاپ کررہے ہیں۔
ٹویٹر پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقیدیں کی جا رہی ہے، نوجوانوں کی اس حرکت پر اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بعض نے لکھا بدلتے بھارت کی تصویر۔
Foolish but educated guys singing Hanuman chalisa From Mobile phone the elderly Muslim man was silently offering Namaz At this Seat.
Yeh hi Narfat Log ke Dil se Nikla hai ! Main Hindu hoon Main Kisne Religion Narfat nahi kar Te ! pic.twitter.com/WxQ5IAVguV
— Ashish Singh (@AshishSinghKiJi) July 31, 2023