نیشنل

بی جے پی لیڈر و سابق ایم پی کوتھاپلی گیتا کو 50 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں 5 سال قید کی سزا

حیدرآباد _ 14 ستمبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کی بی جے پی لیڈر و  سابق ایم پی کوتھاپلی گیتا کو  دھوکہ دہی کے کیس میں سی بی آئی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے فوری بعد سی بی آئی عہدیداروں نے گیتا کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی بی آئی حکام نے گیتا کو پنجاب نیشنل بینک سے ایک کمپنی کے نام پر 50 کروڑ روپے کا قرض لینے اور اسے واپس نہ کرنے کے الزام میں درج شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا ۔ گرفتاری کے بعد انھیں طبی معائنہ کے لیے عثمانیہ اسپتال لے جایا گیا۔

 

اس کے بعد کوتھاپلی گیتا کو سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی عدالت نے گیتا کے علاوہ ان کے شوہر  رام کوٹیشور راؤ کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  ان کے ساتھ بینک کے افسران بی کے جے پرکاسن اور کے کے اروندکشن کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔عثمانیہ ہاسپٹل میں طبی معائنے کے بعد کوتھاپلی گیتا کو چنچل گوڈہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف ان کے وکلاء نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

 

2014 میں، کوتھاپلی گیتا، جنہوں نے وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے آندھراپردیش کے آرکو لوک سبھا سے ایم پی کے طور پر کامیابی حاصل کی، بعد میں پارٹی چھوڑ دی۔ 2018 میں جنجاگرتھی کے نام سے ایک سیاسی پارٹی بنائی ۔ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئیں اور ان کی پارٹی بھی اس میں ضم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button