نیشنل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا ” جئے بھارت ماتا ” کے ٹویٹ پر نئی بحث کا آغاز

نئی دہلی _ 5 ستمبر ( اردولیکس) ہندوستان کا نام بدل کر بھارت کر دینے مرکزی حکومت جلد ہی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے میڈیا کی ان اطلاعات کے درمیان  بالی ووڈ اسٹار اداکار امیتابھ بچن نے ایک دلچسپ ٹویٹ کیا۔ قومی ترنگا جھنڈا ایموجی ٹویٹر (X) پر پوسٹ کیا گیا جس میں لکھا  کہ ‘بھارت ماتا کی جئے’۔ اب یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔

 

اس پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے بہت سے لوگ یہ رائے ظاہر کر رہے ہیں کہ بگ بی کے ٹویٹ سے انڈیا کا نام بدلنا یقینی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت یہ دعویٰ کر رہی  ہے کہ وہ انڈیا کے نام کی تبدیلی کے بارے میں ملک کے کئی اہم شخصیات کو پہلے ہی اطلاع دے چکی ہے۔ سمجھا جا رہا ہے کہ بگ بی نے اسی کے حصے کے طور پر یہ ٹویٹ پوسٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button