جرائم و حادثات

چلتی بس میں کھڑکی سے سر باہر نکالنے والے نوجوان کی دوسری گاڑی کی ٹکر سے موت

File photo

حیدرآباد: چلتی بس میں کھڑکی سے سر باہر نکالنے والا نوجوان دوسری گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ایسو کونڈاپور علاقے میں

 

واچ مین کے طور پر کام کرتے ہوئے زندگی گزار رہا تھا۔ کل وہ ایم جی بی ایس سے آبائی مقام دیورکنڈہ جانے کے لیے بس میں سوار ہوا۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ یاچارم منڈل کے گنگل کے قریب اسے قئے آرہی تھی اس نے بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالا

 

اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ڈی سی ایم ویان نے اس کے سر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button