جرائم و حادثات

عادل آباد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والے 60 افراد کو جیل _ سیکنڈ کلاس جج کا فیصلہ

عادل آباد سیکنڈ کلاس انچارج جج یشونت سنگھ چوہان نے منگل کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے معاملے میں 60 لوگوں کو ایک دن کی جیل کی سزا سنائی۔ حالیہ دنوں میں ٹریفک پولیس کی چیکنگ میں 37 افراد پکڑے گئے تھے اس کے علاوہ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں تلاشی کے دوران میں 11 اور  ٹو ٹاؤن  پولیس اسٹیشن میں 12 افراد پکڑے گئے۔

پولیس نے پکڑے جانے والے 60 افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے ان تمام کو ایک دن جیل کی سزا سنائی۔ یہ پہلا واقعہ ہے کہ عادل آباد شہر میں اتنی بڑی تعداد میں شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو جیل کی سزا سنائی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button