تلنگانہ

اداکار جوڑے ڈاکٹر راج شیکھر اور ان کی اہلیہ جیوتا کو دو سال قید کی سزا

حیدرآباد _ 19 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کی نامپلی کے 17 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ، سائی سدھا نے منگل کو سنسنی خیز فیصلہ سنایا، جس میں تلگو فلم اداکار ڈاکٹر راج شیکھر اور ان کی اہلیہ کو ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

ممتاز پروڈیوسر اللو اروند نے یہ مقدمہ 2011 میں دائر کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راج شیکھر جوڑے نے ایک میڈیا کانفرنس میں چرنجیوی کے بلڈ بینک پر جھوٹے الزامات لگائے تھے۔ ان کے الزامات سے متعلق میڈیا کلپس سی ڈی کی شکل میں عدالت میں پیش کئے گئے۔ ایک طویل عرصہ تک سماعت کرنے اور گواہوں کی شہادتوں کی جانچ کرنے کے بعد، عدالت نے  راج شیکھر اور جیوتا کو دو سال  عمر قید کی سزا سنائی ۔

 

اس فیصلے کے خلاف ضلعی عدالت سے رجوع ہونے  کا موقع فراہم کرتے ہوئے دونوں کو دس دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر  عدالت نے رہا کر دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button