جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔خنجر سے حملہ کرکے زیورات لوٹ لئے گئے

حیدرآباد: شہر کے علاقہ سکندرآباد میں پیر کی رات ایک شخص کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر چھڑک کر قاتلانہ حملہ کے بعد اس کے پاس سے سونے کے زیورات لوٹ لئے گئے۔ پاون نامی شخص سٹی لائٹ ہوٹل کے پاس سے گزررہا تھا کہ حملہ آوروں نے اس کی آنکھوں میں مرچ پاوڈرچھڑک دیا اوراس پر خنجرسے حملہ کردیا۔ حملہ کے بعد زخمی کے پاس موجود 14 تولہ وزنی طلائی زیورات لوٹ کر حملہ آورفرارہوگئے۔ پاون حمایت نگرمیں واقع رادھے جویلرس سے زیورات لے کر سکندرآباد کے لئے روانہ ہوا۔ زخمی کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتلق کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button