جرائم و حادثات

ٹماٹرکے لوڈ سے لدی لاری لے کر فرار شوہر بیوی گرفتار

حیدرآباد: ریاست کرناٹک میں ٹماٹرسے بھرے ٹرک کو لوٹ لینے والے شوہر بیوی کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع چترا درگا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 جولائی کو ملیش نامی کسان ٹرک میں ڈھائی ٹن ٹماٹر کا لوڈ لے کر کولار جارہا تھا، راستہ میں شوہر بیوی نے جو کار میں جارہے تھے انھوں نے منصوبہ بند طریقہ سے اپنی کار سے لاری کو ٹکردے دی اورلاری ڈرائیور پر ٹکر کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے اورجھگڑا شروع کردیا۔

 

 

 

اسی دوران ان کے تین ساتھی وہاں پہنچ گئے اورانھوں نے کسان پرحملہ کردیا جس کے بعد یہ جوڑا ٹرک لے کر فرارہوگیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس جورے کی شناخت 28 سالہ بھاسکر اور اس کی بیوی 26 سالہ سندھوجا کے طور کی گئی اورانکی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ ان کے تین مفرور ساتھیوں کی پولیس تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button