نیشنل

قران میں حجاب کا ذکرہونے سے یہ اسلام کا لازمی حصہ نہیں بن جاتا: کرناٹک حکومت کا موقف

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں حجاب تنازعہ پرسماعت کے دوران کرناٹک حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اپنی دلیلوں کے ذریعہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انھوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کرناٹک حکومت نے ڈسپلن کے مدنظر تعلیمی اداروں کو ڈریس کوڈ نافذ کرنے کو کہا ہے اور حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ ایران سمیت کئی اسلامی ممالک میں خواتین حجاب کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ قرآن میں حجاب کا ذکر ہونے سے وہ اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہو جاتا۔ اس معاملہ پرکل بھی ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سماعت کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button