پرواسی پریچئے 2024” – ریاستی فنکارون کے ہنگامہ خیز سہ روزہ یادگار پروگرام

ریاض ۔ کے این واصف
پرواسی پریچئے کے سہ روزہ ریاستی فنکاروں کے ہنگامہ خیز، یادگار اور دلچسپ ترین پروگرام کا اختتام عمل مین آیا۔ جس میں کیرالہ، جموں وکشمیر، دہلی، اترپردیش، ہریانہ، تمل ناڈو، آندھراپردیش، کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹرا، گجرات آڈیشہ اور پنجاب کے فنکاروں نے ڈاکیومنٹریز، گیت، رقص کے ذریعہ اپنی ریاست کی ثقافتی جھلکیاں پیش کیں۔ ابتداء میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، اسٹیرنگ کمیٹی چیرمین محمد ضیغم خاں نے حاضرین کو مخاطب کیا
جس کے بعد ریاستوں کے کوآڈینیٹرز نے پروگرامز پیش کئے جن میں امتیاز احمد، سیلم محی الدین، ریبل انتھونی، ڈاکٹر ترنم، محمد مبین، مسز سچیریتا، شٹی سلیم ماہی، غلام محمد خاں، وغیرہ شامل تھے۔ سارے پروگرامز سر ے شام شروع ہوتے اور رات دیر گئے تک جاری رہتے۔ جس میں سارے حاضرین لمحہ آخر تک موجود رہتے۔ اس کے علاوہ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، بھی لمحہ آخر تک ھال مین موجود رہتے جس سے فنکارون کا حوصلہ بڑھتا۔
سفارت خانے کی جانب پروگرام کی نگرانی اور کوآرڈینیشن کرنے والے سفارت کار دنیش سیتھیا، رشی ترپاٹھی، معین اختر کی شبانہ روز محنت نے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ان پروگرامز کے اسپانسرز مین MASHA اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی، لولو ہائپرمارکٹ، نسٹوہائپرمارکٹ، الکبیر، کوئلہ رسٹورنٹ، الماس رسٹورنٹ وغیرہ شامل تھے۔