ایجوکیشن

تعلیم کے میدان میں اقلیتوں کو آگے ہونا چاہیے.میونسپل چیرمین انکم راجندر

آئندہ تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا آغاز

خانہ پور

اقلیتی اقامتی اسکول و کالج خانہ پور میں  2023 کے لیے داخلوں کا آغاز کرتے ہوئے صدرنش بلدیہ انکم راجندر نے اقلیتی برادری کو زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں داخلہ کروائیں۔
اس موقع پر آر ایل سی کیپٹن محمد سلیم الدین نے کہا اقلیتی تعلیمی ادارے ریاست بھر میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہں ہیں اور تعلیمی میدان میں سینکڑوں طلبا نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایم بی بی آیس این آئ ٹی آی آی ٹی میں داخلے حاصل کیے ہیں۔پرنسپل ایم ستیم نے کہا کہ داخلوں کے لیے درخواست راست اسکول میں واقع آن لائن کاونٹر پر دے سکتے ہیں ۔

جماعت پنجم میں اقلیتوں کے لیے 30 اور دیگر طبقات کے لیے 10 نشستیں مخلوعہ ہیں۔جبکہ کالج کے لیے ایم پی سی اور بی پی سی سیکشن میں 40/40 نشستیں دستیاب ہیں۔اقلیتوں کا کسی امتحان کے بغیر داخلہ دیا جائے گا۔ لیکن غیر اقلیتی طلباء کا انتخاب لکی ڈرا کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

داخلوں کے لیے درخواست کی آخری تاریخ 30 جنوری 2023 یے۔اس پروگرام میں نائب صدر نشیں بلدیہ عبدالخلیل محمد معراج الدین اسکول و کالج کا عملہ موجود تھا۔مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے فون نمبرات پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے
9494027314 ۔
9494937173
9676912915 ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button