تلنگانہ

مسلمانوں کو اپنی سیاسی طاقت بڑھانے اور مجلس کو مضبوط کرنے کا مشورہ ۔ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کا عادل آباد میں جلسہ "حالات حاضرہ” سے خطاب

عادل آباد۔29/مئی(اردو لیکس)صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شہر مستقر عادل آباد میں چند ماہ قبل تشکیل دی گئی مجلس اتحاد المسلمین کی جدید باڈی صدر ٹاؤن مجلس شیخ نزیر احمد اور جنرل سیکرٹری سید شاہ راشد الحق سمیت تمام ذمہ داران و اراکین،وارڈ صدور و معتمدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہریان عادل آباد و بزرگ حضرات سے گذارش کی ہے کہ وہ عادل آباد کے مجلسی ٹاؤن صدر اور ان کے ساتھیوں کی تائید کرتے ہوئے اپنی دعاؤں اور محبتوں سے نوازیں

 

۔اور متحدہ طور پر عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔تاکہ عادل آباد میں ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی جاسکیں۔بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اتوار کو شہر مستقر عادل آباد کے ڈائیٹ کالج گراؤنڈ میں منعقدہ مجلس اتحاد المسلمین کے بیانرتلے جلسہ "حالات حاضرہ”سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔جلسہ کی نظامت جناب شاہد احمد توکل نے بحسن و خوبی انجام دی۔قبل اس کے بیرسٹراسدالدین اویسی کی عادل آباد آمد پر ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد کی قیادت میں مجلسی قائدین و کارکنان نے موالا بائی پاس سے عادل آباد پنچاوتی ہوٹل تک شاندار استقبال کرتے ہوئے روڈ شو نکالا۔جو شہر مستقر کے مختلف مقامات اور چوراہوں سے گذرا۔

 

اس دوران محبان نے مجلس نے پھول نچھاور کرتے ہوئے مجلس کے حق میں نعرے بلند کیے۔بیرسٹر اسدالدین اویسی کے خطاب سے قبل رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج کے علاوہ سابق میئر حیدرآباد ماجد حسین،صدر مجلس ٹاؤن کریم نگر غلام احمد حسین،صدر ٹاؤن نرمل عظیم بن یحییٰ،صدر مجلس آرمور محمد ظہیر علی،شعبہ تنظیم مجلس کے ذمہ دار جناب حق نظیر اور اسی طرح صدر مجلس عادل آباد ٹاؤن شیخ نزیر احمد و معتمد ٹاؤن سید شاہ راشد الحق و دیگر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے اپنا اظہار خیال کیا۔

 

کلیدی خطاب میں جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجلس آپ کی جماعت ہے اور رہے گی ان شاءاللہ،انہوں نے مزید کہا کہ چاہے تلنگانہ کی سیاست ہو یا ہمارے وطن عزیز کی سیاست ہو،میں ہمیشہ اس بات کو کہہ رہا ہوں اور آج بھی اس بات کو دہرا رہا ہوں،اور میں کھل کر بولتا ہوں بغیر الفاظ کو چابے،اسی لئے مجھ پر الزامات بھی لگتے ہیں،میرے دوستوں عزیزوں،بزرگوں سچائی یہی ہے کہ ہمارے وطن عزیز بھارت میں جس سمودائے کا جس برادری کا جس کاز کا لیڈر ہوگا انہی کی آواز کو سنا جائے گا۔آج عادل آباد میں سیاسی طور پر ہمارے منور کاپو بھائیوں کا سیاسی غلبہ ہے۔کیوں ہے؟کہ ان کے پاس ایک سیاسی طاقت ہے۔آج تلنگانہ میں بی جے پی اگر خواب دیکھ رہی ہے تو اس لئے دیکھ رہی ہے کہ منور کاپو کا ایک بہت بڑا طبقہ اور مدیراج ہمارے بھائیوں کا ایک بہت بڑا طبقہ ان کے قریب ہوتا جارہا ہے۔

 

بی آر ایس اپنے آپ کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہی ہے تو اس لئے دیکھ رہی ہے کہ بی آر ایس کے پاس وہ سمجھتی ہے کہ یادو اور گوڑ،اور دوسرے او بی سی بھائیوں کا ووٹ ان کے پاس ہے۔اسدالدین اویسی نے درد بھلے انداز میں مسلمانوں کو اپنی سیاسی طاقت کو بڑھانے اور مجلس کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے ضلع عادل آباد میں اقلیتوں سے متعلق مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو نظر انداز کیے جانے پر ارکان اسمبلی جوگورامنا اور راتھوڑ باپو راؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ضلع عادل آباد کے مختلف مقامات پر رکے ہوئے تعمیرای و ترقیاتی کاموں کو انجام دینے پر زور دیا بصورت دیگر اس کا سخت قمیازہ بگھت نے کا انتباہ دیا۔

 

الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلمان مجلس اتحاد المسلمین کے سیاسی پر چم تلے جمع ہوں گے اور متحد ہوں گے تب ان کے حالات میں تبدیلی آئے گی۔ایسے میں اپنی لیڈرشپ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات میں مجلسِ کا استحکام ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عادل آباد کی عوام متحد ہوکر مجلس کے ٹاؤن صدر نذیر احمد اور انکے ساتھیوں کو اپنی دعاؤں اور محبتوں سے نوازیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں مجلس پر الزام عائد کرتی ہیں کہ مجلس ووٹ کاٹتی ہے۔اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور امیت شاہ کہتے ہیں کہ تلنگانہ کا اسٹرينگ اویسی کے ہاتھ میں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ریاستی صدر بنڈی سنجے کہتا ہے کہ اویسی کی خوشی کے لئے نئے سیکریٹریٹ کی تعمیر کی گئی ہے۔اگر سیکریٹریٹ کی جو مساجد جو شہید کی گئی ہیں اسکی تعمیر کی جاتی تو اویسی کو خوشی ہوتی۔انہوں نے یاد دلایا کے تلنگانہ کے چیف منسٹر مندروں کی تعمیر کے لئے کئی ہزار کروڑ روپئے خرچ کر رہے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کہتی ہے کہ تلنگانہ کا اسٹیرنگ اویسی کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بولتے ہیں کے سیکریٹریٹ پر گنبد اویسی کے کہنے پر بنایا گیا ہے۔

 

انہوں نے یاد دلایا کہ سیکریٹریٹ کی تعمیر گجرات کے مندر اور دیگر منادر کو نظر میں رکھ کر آرکیٹیک نے بنایا ہے۔انہوں نے کہا کے کیا عادل آباد میں ایم پی الیکشن اویسی نے لڑا؟،کیا کریم نگر میں ایم پی الیکشن اویسی نے لڑا؟،کیا نظام آباد میں الیکشن اویسی نے لڑا،؟سکندرآباد میں الیکشن اویسی لڑا نہیں لیکن یہ سیکولر جماعت کے لوگ کہتے ہیں کہ انکی وجہ سے ہی بی جے پی کامیاب ہورہی ہے۔بی جے پی کو اویسی نظر آتا ہے کانگریس کو اویسی نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کے دماغ کے ساتھ آنکھوں کا بھی علاج کروالیں

 

۔ا‌نہوں نے مقامی رکن اسمبلی عادل آباد سے کہا کہ وہ جلد از جلد مسلمانوں کے جتنے بھی کام زیرالتوا ہیں انہیں فوراً انجام دیں۔بصورت دیگر آنے والے انتخابات میں اسکا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ باپو راؤ سے بھی کہا کہ وہ جلد از جلد ایچوڑہ مسلم شادی خانہ،ایچوڈہ منڈل کے قبرستان اور عیدگاہ کی حصار بندی کریں۔بصورت دیگر آنے والے انتخابات میں مسلمان انہیں سبق سکھائیں گے۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ چیف منسٹر نے اعلان کیا تھا کہ گچی باؤلی میں اسلامک سنٹر بنے گا۔ لیکن ابھی تک اسلامک سنٹر نہیں بنا اور زعفرانی پارٹی لیڈرس بولتے کے تلنگانہ کا اسٹیرينگ اویسی کے ہاتھ میں ہیں

 

۔انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹر تو نہیں بنا لیکن گوپن پلی میں چیف منسٹر 31/مئی کو براہمن سدھن کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس صدر نے کہاکہ اگر وہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو سو رام مندر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پارلیمنٹ کا افتتاح انجام دیا اور اخبار میں ایک فوٹو آئی کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ساتھ ہندو مذہب کے پجاریوں کو اپنے ساتھ لیکر پارلیمنٹ کے اندر جا رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ اچّھا ہوتا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندو مذہب کے پجاریوں کے ساتھ ساتھ عیسائی پادریوں کو سکھ مذہب کے مذہبی رہناؤں اور مُسلم مولانا کو بھی ساتھ لیکر جاتے کیوں کہ ہمارے مُلک میں کسی ایک مذہب کو ماننے والے ہی نہیں رہتے بلکہ یہاں مختلف مذاہیب کو ماننے والے لوگ رہتے اور بستے ہیں۔اور بھارت سب کا ملک ہے۔قبل ازیں حافظ عبدالرحمن کی تلاوت کلام پاک اور اسعد نعمان کی نعت سے جلسہ کا آغاز عمل میں لایا گیا۔جلسہ کی نظامت محمد شاہد احمد توکل نے بحسن وخوبی انجام دی۔

 

اس موقع پر سابق کارپوریٹر جی۔ایچ۔ایم۔سی شکیل محمود،کونسلر شاہ نواز الرحمان،نمائندہ کونسلر ظفر احمد خان،نمائندہ کو آپشن ممبر محمد روہیت،سابق ٹاؤن صدر سراج قادری،سینئر قائد سید عنایت چشتی،شاہد خان،یں۔اشوک،،شکیل احمد ،عرفان خان،نعمت اللہ،ارشاد،احمد خان،مدثر شاہ،لطیف،عمران،آختر،فخر الدین، آحمد،ارشاد علی،سلیم بھائی،ڈاکٹر شیخ سلیم، محسن احمد خان،فیاض ہاشمی،شکیل احمد،سبحان، شیخ جاوید صدر مجلس اتحاد المسلمین ايچوڑہ، گوڈی ہتنور منڈل صدر ارشد قریشی ، اٹنور صدر مجلس زاہد، آصف آباد صدر سلمان، کاغذ نگر عابد قادری، ایچوڈہ محسن، ساجد، منچریال صدر محمد شاکر، منچریال آفان، کے علاوہ ضلع نرمل مجلس قائدین عادل آباد منڈل کے مجلس قائدین،ٹاؤن وارڈ صدور و معتمدین کے علاوہ کثیر تعداد میں مجلسی قائدین و کارکن و محبان مجلس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button