ایجوکیشن

کریم نگر میں مینارٹی اسٹڈی سنٹر کا عنقریب قیام ، ریاستی نائب صدر نشین پلاننگ بورڈ بی ونود کمار کا اعلان

کریمنگر 29/ مئی : ریاستی حکومت تمام طبقات بالخصوص مسلمانوں اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ریاست کے مسلمانوں کو روزگار کے حصول کے لیے میناریٹی اسٹڈی سرکل قائم کرتے ہوئے مسلم اقلیتی طلباء کو مفت کوچنگ کے اقدامات کئے جائینگے۔ مستقر کریمنگر پر عصری طرز کا معیاری میناریٹی اسٹڈی سرکل عنقریب قائم کیا جائے گا ۔

ریاستی نائب صدر نشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بوئن پلی ونود کمار نے اپنے مصروف ترین دورہ کریمنگر کے موقع پر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے لیکچر ہال میں تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سرکل اور مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے اقامتی اسکولز اور کالجز میں مخلوعہ اساتذہ و لکچررز کی جائدادوں کی بھرتی کے ضمن میں تحریری امتحان کیلئے مفت کوچنگ سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ انھوں نے صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی انجینئر مظفرالدین احمد، نائب صدر ڈاکٹر محمد سلیم،سرور شاہ بیابانی سرپرست اعلی اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن ، مشیر اعلٰی سید افضل محی الدین، سینئر جرنلسٹ نثار احمد پروانہ، صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن حافظ سید مطہر الدین ، جنرل سیکریٹری حافظ عبدالمجید اشتیاق، نائب صدر حافظ سید خواجہ اظہر، آرگنائزر سیکریٹری اظہار حسین، ساجد فخرالزماں خان کی کامیاب کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کریمنگر میں مستقل میناریٹی اسٹڈی سرکل کا قیام اور مسلم طلباء کے تمام مسائل کی یکسوئی کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے اردو ٹرینڈ ٹیچرز کے ذمداران کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔بی ونود کمار نے اپنے خطاب میں وزیر اعلٰی کے چندر شیکھر راؤ صاحب کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں مسلم اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے علیحدہ اسکولز اور کالجز کے قیام کو تاریخی اقدام قرار دیا۔

 

۱۱۱اور تلنگانہ اقامتی اسکولز کو مسلم اقلیتوں کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیا۔ اس موقع پر بی ونود کمار نے مفت کوچنگ کے تعلیمی میٹیریل معروف مصنف محمد خواجہ ڈائریکٹر بی سی اسٹڈی سرکل کی جانب سے اردو اور انگریزی میں تیار کردہ تعلیمی میٹیریل کے مکمل نصاب کا رسم اجراء انجام دیا۔ اور حیدرآباد کے معروف اردو مصنف محمد عبدالوحید حمیدی کی تصنیف کردہ کتاب "اردو کیسے سیکھیں ” کا رسم اجراء انجام دیا۔بی ونود کمار نے طلباء سے سخت محنت اور لگن کے ساتھ مطالعہ کرتے ہوئےسابقتی امتحانات کے ذریعہ روزگار کے حصول کی خواہش کی۔

 

اس موقع پر اردو ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمداران سید افضل محی الدین، حافظ عبدالمجید اشتیاق اور سینئر جرنلسٹ نثار احمد پروانہ نے مختلف مسائل سے بی ونود کمار کو واقف کروایا۔ اس پروگرام کی کاروائی اظہار حسین نے چلائی۔ پروگرام کا آغاز حافظ یٰسین کی تلاوت سے ہوا۔ نعت شریف رابعہ فاطمہ نے پیش کی۔

 

 

 

ڈاکٹر محمد سلیم نائب صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی نے بھی مخاطب کیا۔ اس پر ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران فوزیہ کوثر، نکہت رعنا ، نے مہمان خصوصی بی ونود کمار اور مشیر کریمنگر وائی سنیل راو اور دیگر مہمانوں کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button