نیشنل

مہاراشٹر کے ناسک میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں دو افراد پر گاو رکشکوں کا حملہ _ عثمان انصاری ہلاک

ممبئی _ 27 جون ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں   گاو رکشکوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا اور دوسرے کو زخمی کر دیا کیونکہ انہیں گائے کا گوشت لے جانے کا شبہ تھا۔

 

مرنے والے کی شناخت 32 سالہ عفان عبدالمجید انصاری کے طور پر ہوئی ہے  میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان انصاری اور ناصر حسین شیخ 450 کلو گوشت ایک کار میں لے جا رہے تھے کہ 24 جون کی شام 10  سے 15 افراد کے گروپ نے انہیں روکا اور ان پر حملہ کیا۔مقامی پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرکے قتل، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

انصاری اور شیخ کچھ گوشت لے جا رہے تھے۔ وہ ممبئی کی طرف جارہے تھے جب انہیں روکا گیا اور لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔انہیں پولیس نے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا لے لیکن انصاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے

 

ناسک دیہی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شاہجی اماپ نے میڈیا کو بتایا کہ شیخ کو شبہ ہے کہ یہ جان لیوا حملہ گائے کے محافظوں کو کسی ایسے شخص کی اطلاع کے بعد ہوا جس نے ٹول پلازہ پر ان کی کار میں گوشت دیکھا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button