نیشنل

دہلی کے قریب نوئیڈا میں قطب مینار سے اونچی 40 منزلہ دو ٹاورس کو صرف 9 سکنڈ میں زمین کے ڈھیر کردیا گیا _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ سپریم کورٹ  کی ہدایت پر دہلی کے قریب  اترپردیش کے نوئیڈا شہر میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ 40 منزلہ  جڑواں عمارتوں کو صرف 9 سکنڈ کے اندر منہدم کردیا گیا ۔عدالت کے احکامات کے مطابق اتوار کو دوپہر ٹھیک ڈھائی بجے دو بلند ٹاورس کو زمین کے ڈھیر کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جڑواں ٹاورز کو توڑنے کے لیے 3 ہزار 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد پہلے ہی ایک خصوصی ٹرک میں لا کر ٹاورز میں لگایا گیا تھا ۔ سوپر ٹیک کنسٹرکشن کمپنی نے نوئیڈا میں 100 میٹر کی اونچائی کے ساتھ جڑواں ٹاور تعمیر کئے تھے اس کی تعمیر کے لئے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ ان دو ٹاورز کے آگے 50 میٹر کے فاصلے پر بہت سے اپارٹمنٹس ہیں۔ دوسری طرف ایک سڑک اور فلائی اوور بھی ہے۔ اس کے قریب واقع اپارٹمنٹس کو کسی قسم کے خطرے سے بچنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے ۔ اردگرد کے تمام پارک پلاسٹک کی چادروں سے ڈھکے گئے ۔ ٹوئن ٹاورز کے قریب شاہراہ پر دوپہر 2.15 سے 2.45 بجے تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ۔

 

۔ سپرٹیک امیرالڈ کمیٹی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی 40 منزلوں والے 2 ٹاورز کی تعمیر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی  سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اگست میں اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جڑواں ٹاوروں کو گرانے کا حکم دیا تھا  جو غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جا رہے تھے۔سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ تین ماہ کے اندر ٹاوروں کو توڑنے کا کام مکمل کرے اور اس کے اخراجات سپر ٹیک کمپنی سے وصول کرے۔ جبکہ دو ٹاورز میں تقریبا ایک ہزار فلاٹس ہیں ، سپریم کورٹ نے فلاٹس خریدنے والے تمام افراد کو 12 فیصد سود کے ساتھ نقد رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button