جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں لاری کی ٹکر سے بس میں سوار 25 افراد زخمی

جگتیال _ 21 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے اینڈاپلی منڈل کے کتہ پیٹ میں ایک  سڑک حادثہ پیش آیا۔جس میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب حال ہی میں ایک  خاندان میں فوت ہونے والی بوڑھی خاتون کی آستھیوں کو دریائے گوداوری میں شامل کرنے یہ تمام لوگ جارہے تھے

 

تفصیلات کے مطابق ضلع سدی پیٹ کے گجویل منڈل کے بیزگام گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان میں ایک بوڑھی خاتون کی موت ہوگئی۔ اس کے خاندان کے افراد دھرم پوری میں گوداوری میں اس کی آستھیوں کو ملانے  کے لئے ایک خانگی بس میں روانہ ہوئے۔ کتہ پیٹ  پہنچتے ہی سامنے سے آنے والی لاری نے کنٹرول کھو دیا اور پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں سوار 25 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور کے ساتھ کئی افراد بس میں پھنس گئے۔

 

انھیں جے سی بی کی مدد سے باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا۔ پانچ افراد جن کی حالت نازک ہے، کو کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ باقی کو جگتیال ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ معمولی زخمی ہونے والوں کو کتہ پیٹ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button