تلنگانہ

منوگوڑو ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی روک دی جائے: ریٹائرڈ آئی اے ایس مرلی کا مطالبہ

حیدرآباد _ 6 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی سے کچھ گھنٹے قبل ریاست کے ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس  مرلی نے ضمنی انتخاب میں بھاری پیمانے پر رقومات تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ووٹوں گنتی فوری طور پر روک دی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منوگوڑو میں بے دریغ رقم تقسیم کرکے ووٹروں کو لالچ دیا گیا۔ اس لیے سابق آئی اے ایس اکونوری مرلی نے مطالبہ کیا کہ ضمنی انتخاب کی گنتی روک دی جائے۔ اکونوری مرلی نے ٹویٹر پر کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی شکل میں بہت سے شواہد موجود ہیں اور انہوں نے یہ ویڈیوز ٹویٹر کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیجے ہیں۔

 

ریٹائرڈ آئی اے ایس مرلی جو سوشل ڈیموکریٹک فورم نامی تنظیم کے کنوینر بھی ہیں نے ایک مکتوب الیکشن کمیشن کو روآنہ کیا۔اور ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔ہم SDF تلنگانہ میں، الیکشن کمیشن سے منگوڈو ضمنی انتخاب کی گنتی کو روکنے اور انتخابات کے پورے عمل کو منسوخ کرنے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کی طرف سے ووٹروں کو رشوت دینے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ثبوت کی ویڈیو آپ کو میرے پچھلے ٹویٹ کے ذریعہ پہلے ہی بھیجی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button